امیربالاج ٹیپو قتل کیس؛ 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج ٹٰیپو قتل کیس میں 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 11 فروری کو بیانات کے لیے گواہوں کو طلب کرلیا۔
گوگی بٹ ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے کر کیس سے الگ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 19 فروری 2024 کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی، حملے کے وقت لوگ امیر بالاج کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیر بالاج
پڑھیں:
13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمرقید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) لاہور کی عدالت نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے 2مجرموں کو سزا سنا دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر عرفات نے 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری محمد صالم کو عمر قید اور 12لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم عرفان کو 15سال قید اور 10لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔(جاری ہے)
عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ یکی گیٹ میں2023ء میں اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 13سالہ بچی سے زیادتی کی تھی۔ ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ میڈیکل اور فرانزک رپورٹ مثبت ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔ ملزم کے خلاف 14گواہ پیش کئے گئے۔