پاراچنار: ادویات و مریضوں کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کے پی گورنمنٹ کا ہیلی کاپٹر--- فائل فوٹو
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر میر حسین جان نے کہا ہے کہ دوائیں لانے اور مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر سروس 10 روز سے بند ہے۔
پارا چنار میں ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سڑک سے مریضوں کو منتقل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ادویات اور علاج معالجے کا دیگر ضروری سامان لے کر ہیلی کاپٹر پارا چنار پہنچ گیا، جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ ضلعی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 74 مریضوں کو منتقل کرنا ضروری ہے، ہیلی کاپٹر سروس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو لیٹر بھیجا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ مذہبی امور کے پی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع کُرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس بدستور جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانس کی تکلیف، اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں، ترجمان
اشرف طائی(فائل فوٹو)۔معروف ماہر مارشل آرٹس ماسٹر اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔
کراچی سے ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کے باعث لایا گیا تھا۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق گرانڈ ماسٹر طائی کو دل کا عارضہ لاحق ہے، پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا ہے۔
ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ اشرف طائی کی حالت میں بہتری آنے کے بعد سی سی یو منتقل کیا جائے گا۔
دریں اثنا ترجمان این ائی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو ایمرجنسی سے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔