کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسکرین گریب
بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق راکٹ لگنے سے قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔
قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں کُرم روانہ کی گئی تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں دوائیں، سبزی، پھل اور کھانے پینے کی چیزیں شام تھیں۔
قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
تیسرے قافلے کے دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں آج ہی کُرم روانہ کیے جانے کا امکان تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اوصاف نیوز) راولپنڈی کے علاقے میں معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار افراد میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام، منیب احمد، انور زیب، اسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق، 14 اپریل کو صدر کے مصروف علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر نوجوانوں کے ایک گروہ نے اچانک حملہ کیا، روڈ بلاک کیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد کے بازوؤں پر فلسطینی پرچم بندھا ہوا تھا اور ایک شخص کے ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا بھی تھا۔ ان افراد نے نہ صرف ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی بلکہ موجود گاہکوں، خصوصاً خواتین کو بھی ہراساں کیا۔
ویڈیوز میں ریسٹورنٹ کی میزیں اور کرسیاں الٹی پڑی دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ کئی اشیاء کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، لیکن ملزمان پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہو گئے۔
پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق، ملزمان نے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان پولیس کے مطابق، شہر میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسی حرکات برداشت نہیں کی جائیں گی۔
عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی