قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم — فائل فوٹو
کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ زرعی شعبے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ک اثرات سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا: رومینہ خورشید عالمکوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلابوں اور خشک سالی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، زرعی پیداوار پانی کی کمی سے متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، موسمیاتی آفات سے تحفظ کی تیاری اور بحالی کے لیے عالمی مالی امداد کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کو اپنایا ہے۔
وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انیشیئٹو سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم ہے، جس میں برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک واضح فریم ورک اور اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوستانہ ماحول پیدا کرے گا اور ملک کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔