سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی   کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے  اور سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا اسپین کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع  میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اسپین میں پاکستانی سفارتخانہ اور وفاقی  حکومت حادثہ میں اپنے جانیں گنوانے والے شہریوں کی لاشوں کو فوری طور وطن لانے اور متاثرہ خاندانوں کی درست معلومات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ ایک اور یادہانی ہے کہ مکروہ انسانی سمگلنگ کی روکتھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ناگذیر بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کے بانی رکن عمران فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
  • اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • بلاول بھٹو زرداری کا اسپین کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
  • مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں
  • معروف بزنس مین ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں