اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا
اپنی بیٹیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 5 بیٹیوں پر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا اپنی اولاد سے زیادہ اس کی اولاد سے محبت ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ انشا اور شاہین شاہ آفریدی کا بیٹا عالیار بھی ان کا ہی بیٹا ہے۔ ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ جب کبھی بیگم سے میری لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں بلیوں کی طرح اپنی ماں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں، ’میں اپنی بیوی کو بیٹیوں کے سامنے کچھ نہیں کہہ سکتا‘۔
اپنی سب سے پسندیدہ بیٹی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام بیٹیوں کو ایک جیسا پیار کیا ہے اور ان کے لیے تمام بیٹیاں برابر ہیں لیکن چونکہ اس وقت عروہ سب سے چھوٹی ہے اس لیے سب کی پسندیدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کوئی شاہد آفریدی کو بتائے وزیراعظم بننے کے لیے ڈگری چاہیے ہوتی ہے‘ سابق کپتان تنقید کی زد میں کیوں؟
شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی پریشر نہیں لیا اور اللہ کو محسوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں دیکھتے تھے کہ سامنے بولنگ کرنے والا کون سا کھلاڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کیرئیر کے شروع میں بہت خوش تھے کہ ان لوگوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جنہیں وہ کبھی ٹی وی پر دیکھتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ عوام بولنگ سے زیادہ بیٹنگ کو پسند کرتے تھے اس لیے ان پر اس چیز کا پریشر تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی شاہد آفریدی بیٹیاں شاہین آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہین ا فریدی شاہد ا فریدی نے انہوں نے کا کہنا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیران کن انکشاف
مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک انوکھا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی۔
اپنے مشہور بلاگ ’ویلکم تو مائے بارڈرلیس ورلڈ‘ میں، عاطف نے اپنی موسیقی سے جڑی یادیں اور اس کے ساتھ بدلتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
عاطف نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گائیکی کا شوق بچپن میں دریافت کیا تھا۔ ایک دن انہوں نے اپنے خالی گھر کی بالائی منزل میں گانا شروع کیا اور جب پہلی بار ایک اونچے سُر پر پہنچے تو وہ خود حیران اور خوفزدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا، "جب میں نے سُر لگایا تو مجھے لگا کہ یہ کیا ہو گیا؟ میں فوراً دروازے بند کرکے نیچے آ گیا۔" مگر یہ خوف ان کے جذبے کو روک نہ سکا اور انہوں نے خاموشی سے اپنی گائیکی کو بہتر بنانے کا سفر جاری رکھا۔
عاطف نے مزید کہا کہ موسیقی ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے اور وہ اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر انہوں نے کئی سالوں سے موسیقی نہیں سنی۔ اب دوبارہ سننا شروع کیا ہے اور اس میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
عاطف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام مقابلے کے بجائے تعاون اور اتحاد پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا "یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں لوگ محبت کے ساتھ موسیقی کے لیے کام کریں گے،" ۔
لاہور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شوبز کی نمایاں شخصیات جیسے کہ گلوکار ساحر علی بگا، بلال سعید، اداکار حمزہ علی عباسی، صبا قمر، ماڈل عماد عرفانی، اور میزبان انوشے اشرف نے شرکت کی۔
اس تقریب میں فلم ساز بلال لاشاری، عمیرہ حکمت، اور گلوکارہ شائے گل نے بھی پروگرام کی حمایت کی۔