بیجنگ : چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  2024 کے بارے میں سالانہ اعداد و شمار باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین اہم اشارے لگاتار 15 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ 2024 میں عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے آدھے سے زیادہ جہاز چین میں بنائے گئے۔ چین کو عالمی مارکیٹ میں جہاز سازی کے نئے آرڈرز کا 74.

1 فیصد ملا ہے اور  سبز توانائی سے چلنے والے جہازوں کے لیے چین کے نئے آرڈرز  2021 کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئر  کے  31.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 78.5 فیصد ہو گئے ہیں ۔ دنیا میں 18 مین اسٹریم جہازوں کی اقسام میں سے  14 اقسام کے نئے آرڈرز میں چین دنیا میں  پہلے نمبر پر ہے۔ نومبر 2024 تک ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  منافع  کا مارجن 7.52 فیصد تک پہنچا  اور   مجموعی منافع 47.18 بلین یوآن ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین کی جہاز سازی کی صنعت

پڑھیں:

جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت

کراچی+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس ’’یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں ایک پْروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید سٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ سی پیک سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔ مہمان خصوصی نے کہا سمندری سرحدوں کے تحفظ‘ امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت
  • پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • فلسطین کے معاملے پر پاکستان آپ کو ہر جگہ سرفہرست نظر آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  •  8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
  • جہاز رانی میں مضر ماحول گیسوں کا اخراج کم کرنے پر تاریخی معاہدہ طے
  • امریکاکے ٹیرف پر ردعمل نہیں، بات چیت کریں گے: ہارون اختر