نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے, امپائر صحیح ہونا چاہیے:عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے۔ مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحریری مطالبات تیار ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ ان کا کہنا تھا نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی ہمارا مطالبہ ہے، ہمارے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا ایگزیکٹو آرڈر سے یہ معاملات حل ہو نہیں سکتے، امپائر صحیح ہونا چاہیے، حکومت کمیشن بنائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔