وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔

لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔

جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے،  مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز کہنا ہے کہ

پڑھیں:

ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں. لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں. طلباء نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا. اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے. 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپ دی جا رہی ہیں، آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ اسکالرشپز دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بھی اسکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا.بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی. میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے، یہ اسکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گی. مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے. اسکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے. یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے. پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو اسکالر شپ مل رہے ہیں. ہونہار اسکالر شپ کو 30 ہزار سے 50 ہزار تک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے. اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی اسکالر شپ سفارش پر نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • جیل میں نہیں روئی،بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، مریم نواز
  • آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
  • مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا
  • سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ اسکیموں کا اجراء، مریم نواز
  • بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
  • حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
  • ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے: مریم نواز
  • جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نواز