سندھ میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کیوں نہیں دیا جا رہا؟ سندھ ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ--- فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس مل رہا ہے سندھ میں کیوں نہیں دیا جا رہا؟
کراچی میں جاری اسپیشل جوڈیشل اسٹاف کی سندھ حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سریش کمار، خالد حسین شہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہیسر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
دورانِ سماعت حکومت کی جانب سے محکمۂ قانون اور خزانہ کے حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ جوڈیشل الاؤنس کا معاملہ کابینہ کے پاس ہے، جیسے ہی منظوری ہو گی اس پر عمل در آمد کر دیا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا تو ذمے داروں کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ
پڑھیں:
پشاور ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کے پی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی.(جاری ہے)
سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی.
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی.