اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔

صحافیوں کے اس سوال پر کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدیدارکو دعوت نامہ آیا ہے؟ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہم ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں نہیں جا رہے مگر ہمارے لوگ جارہے ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے دو کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارے لوگوں کی ضمانت کی جائے اور سب قانون کے مطابق ہو، حکومت ایک نوٹیفکیشن سے اس پر عمل درآمد کرسکتی ہے، اگرمذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر آگے دیکھیں گے۔

پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حلف برداری پی ٹی ا ئی ٹرمپ کی

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔

9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔

سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر لیڈر یہاں موجود نہیں۔ جب تک ان کو 2 کروڑ نہ مل جائیں یہ بیڈ سے ہی نہیں اٹھتے۔ فواد چوہدری @fawadchaudhry pic.twitter.com/iDwSC61uXS

— WE News (@WENewsPk) April 14, 2025

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کرنے والے کام نہیں کرتے، آج 9 مئی سے متعلق  کیس کی سماعت ہے، کوئی پی ٹی آئی سینیئر لیڈر یہاں موجود نہیں۔ ’جب تک ان کو 2 کروڑ نہ مل جائیں یہ بیڈ سے ہی نہیں اٹھتے۔‘

پی ٹی آئی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے ایم این اے اور سینیٹرز ہیں، عہدے لے کر بیٹھے ہیں لیکن آج ورکرز کے کیس تھے، عمران خان کا کیس تھا تو کیوں نہیں آئے، پرابلم آیا تھا کوئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید

عمران خان کا ایک بیان آیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہ کی جائے؟ اس سوال پر فقد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان خیال نہیں کہ عمران خان نے ایسا کچھ کہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار پر تو تنقید جاری رہے گی۔

فواد چوہدری کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد میں شامل امریکی کانگریس کے نمائندے پاکستانی کاکس کے ارکان ہیں اور ان کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں، انہوں نے  نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر بات کی۔

مزید پڑھیں: ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

’کم از کم 2 سینیٹروں نے مجھے یہی بتایا کہ وہ ہر جگہ یہی بات کررہے ہیں کہ جب تک ملک میں قانون کی بالادستی اور عدلیہ آزاد نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں لائی جاسکتیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیبلشمنٹ امریکی وفد جمہوریت سپریم کورٹ سرمایہ کاری سلمان اکرم راجہ سیاسی کردار فواد چوہدری قانون کی حکمرانی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے کل ملاقات کے لیے 6 افراد کی فہرست سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • گاڑی اُڑا دیں گے، سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • ’’میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے‘‘، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا