ویب ڈیسک: پارا چنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیاء خورو نوش کی قلت ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر ، پیاز اور دیگر سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

 عوام کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر میں 16 کلو گھی 11 ہزار، چینی بوری 10 ہزار، چائے 2100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

 ٹماٹر 750 روپے، پیاز 600 روپے، ہری مرچ 1000 روپے، ٹینڈا،گوبھی، اور کچالو بھی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ پارا چنار میں بڑا گوشت 1500 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 3 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

 عوام کے مطابق مالٹا فی درجن 900 روپے کے حساب سے فروخت ہونے لگا ہے، زندہ مرغی 800 روپے جبکہ گوشت 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں کی چیک اینڈ بیلنس کیلئے کسی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ متعدد میڈیکل اسٹور میں 50 روپے کی پیناڈول بمشکل 200 روپے میں مل رہی ہے، متعدد پیٹرول پمپ پر فی لیٹر پیٹرول 700 روپے جبکہ مختلف مقامات پر ہزار روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ضرورت کی اشیاء خریدنا عوام کے بس سے باہر ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

 دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاراچنار کی جانب اشیاء خورو نوش کی دیگر گاڑیوں کی روانگی آج متوقع ہے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد گاڑیاں ٹل میں رکی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز 101 گاڑیوں کی فہرست دی تھی لیکن صرف 25 گاڑیاں پارا چنار پہنچیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ پارا چنار ہزار روپے فروخت ہو روپے فی

پڑھیں:

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،نئی قیمت جانیں

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 1600 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق کےمطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3289 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راشن کارڈ کن افراد کو ملے گا؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی
  • اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ  
  • سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،نئی قیمت جانیں
  • ٹیکس ریٹ بڑھانے کے باوجود جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف 33 ارب اضافی ٹیکس جمع ہوسکا
  • پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ مہنگی، نئی قیمت نے چکرا دیا
  • فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت دودھ، گوشت اور بیکری اشیاء برآمد
  • آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
  • نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
  • پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟