چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اقتدار کے آخری ایام میں چین پر شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز کیا ہے ،
متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کئی چینی اداروں کو “بدنام مارکیٹ ” کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ چین ان تمام اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور ان کی پرزور مخالفت کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے یہ اقدامات چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ان اقدامات نے مارکیٹ کے قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی آرڈر کو پامال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عالمی صنعتی سلسلہ اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان اقدامات نے امریکی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کے ممالک کی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ بہت سی اہم امریکی کمپنیوں اور صنعتی انجمنوں نے واضح طور پر بعض اقدامات کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور بعض ممالک نے بھی ان کے غیر منطقی ہونے اور ان سے اپنے اختلاف کا واضح اظہار کیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا طرز عمل معاشی جبر اور غنڈہ گردی ہے جو نہ تو عقلی ہے اور نہ ہی ذمہ دار انہ ۔ اس سے نہ صرف چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بلکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کہتی کچھ ہے لیکن کرتی کچھ اور ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پابندیاں، رکاوٹیں اور دباؤ چین کی ترقی کو روکیں گے نہیں بلکہ چین کی خود انحصاری اور مضبوطی ،سائنس اور ٹیکنالوجی میں اس کے اختراع کے اعتماد اور صلاحیت کو مزید تقویت دیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان نے کہا کہ ترقی کو چین کی
پڑھیں:
سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبالوفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔