پاک بھارت میچ؛ ریونیو شیئرنگ پر پاکستان اور اماراتی بورڈ معاہدے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور امارات بورڈ جلد ریونیو شیئرنگ معاہدے کے قریب ہیں، سی او او سبحان احمد کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے دبئی میںنجی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ریونیو شیئرنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، اس حوالے سے آخری مراحل میں ہیں، مجھے کسی ایشو کی توقع نہیں ہے، دونوں فریقین باہمی فوائد کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔تعاون کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شراکت داری کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریقین خود کو اہم محسوس کریں، پی سی بی نے ہماری باتوں کو سمجھا اور ہمارے درمیان خیالات کا مثبت تبادلہ ہوا، ہم جلد ہی معاملات کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سبحان احمد نے یقین دہانی کرائی کہ ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، جلد شائقین کو قیمت اور خریداری کے عمل کے بارے میں مطلع کیا جائے گا، ٹکٹ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے تاکہ پاکستان اور بھارت کے شائقین سمیت دیگر افراد بھی اس ایکشن کا لطف اٹھا سکیں۔امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او نے متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان کے شائقین میں ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شائقین بغیر کسی مسئلے کے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وینیوز اور انفرا اسٹرکچر ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مثالی انتخاب بناتے ہیں، اگر ٹیمیں تیار ہوں تو ہم میزبانی کے لیے تیار ہوں گے
، یو اے ای کا منفرد کثیر الثقافتی ماحول ان میچز میں جوش و خروش کا نیا رنگ بھر دیتا ہے، چونکہ یہاں بہت سے بھارتی اور پاکستانی رہتے ہیں، اس لیے پاک بھارت میچ صرف کرکٹ نہیں بلکہ ایک جشن ہے، دونوں طرف کے شائقین اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے جمع ہوتے اور کھیل کا لطف اٹھاتے ہیں جس سے شاندار ماحول پیدا ہوتا ہے۔سبحان احمد نے حالیہ ایونٹس جیسے ایشیا کپ اور 2021 ورلڈ کپ میں عوامی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بار چیمپیئنز ٹرافی میں مزید جوش و خروش کی امید ظاہر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں یہ میچز بہت دلچسپ ہوں گے اور شائقین کی ریکارڈ توڑ حمایت دیکھنے کو ملے گی، ٹکٹس سب کے لیے قابلِ رسائی ہوں گے۔پاکستانی شائقین کو درپیش ویزا چیلنجز کے حوالے سے سبحان احمد نے انکشاف کیا کہ یو اے ای حکومت کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، ہم اس بات کے لیے پْرعزم ہیں کہ کرکٹ کے شائقین کسی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر میچز میں شریک ہو سکیں، یو اے ای شاندار سہولیات اور حکومتی تعاون فراہم کرتا ہے، یہ اسے ایونٹس کے لیے قلیل مدت کے نوٹس پر بھی بہترین مقام بناتا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان اور کے شائقین انہوں نے حوالے سے یو اے ای کہا کہ کے لیے ہوں گے
پڑھیں:
محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مالی سال 2024-25ء میں مختلف محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کے حصول (ریونیو ٹارگٹس) کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے صوبے کے وسائل میں اضافہ کرنا لازمی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محصولات کے ہدف کو یقینی بنایا جائے۔ شفافیت، میرٹ اور کفایت شعاری حکومت کے پہلے دن سے ہی ترجیحات میں شامل ہیں جن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ محصولات کے نظام کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے صوبے میں جلد ریونیو آن لائن (ون لنک) سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔ مالی اصولوں کے مطابق تمام محکموں کو پابند بنایا جائے کہ مختلف مد میں جمع ہونے والی ریونیو اور رقم کو الگ اکائونٹس میں رکھنے کے بجائے کنسولیڈئیڈ اکائونٹ (Consolidated Account) میں جمع کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں مختلف محکموں کیلئے متعین ریونیو ٹارگٹس کے حوالے سے کارکردگی کا جائز ہ لیا جائے گا۔ صوبائی سیکریٹری خزانہ نے مختلف محکموں کیلئے متعین ریونیو ٹارگٹس اور اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔