پاکستان میں بادلوں کا سسٹم کل داخل ہوگا، بارشیں کب ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بادلوں کا سسٹم پاکستان میں کل داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل مغرب سے پاکستان میں بادلوں والا سسٹم داخل ہوگا۔ بادلوں کا سسٹم ایک دو روز پاکستان میں رہے گا تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تینوں پر کشمیری عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نذیر نے اشتعال انگیز آڈیو کلپس اور ویڈیوز مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیں اور انہیں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے اکسایا۔ این آئی اے نے اکتوبر 2024ء میں یہ کیس درج کیا تھا۔