بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست، پولیس کونوٹس جاری، جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کیں۔ عدالت 8 مقدموں میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بنگلے کے ملازمین کے بیان بھی لیے گئے، ارمغان سے کال سینٹر اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوالات کیے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کے بیانات اور حاصل تفصیلات کی بھی مکمل جانچ کی جائے گی۔