بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا اس لیے اس پر بات نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت تعلیم و فنی تعلیم نے اس ہفتے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام تعلیمات کی روشنی میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کی اور کانفرنس کے اعلامیے میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے بھی ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 15 جنوری کو ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہو۔ انہوں نے بتایا کہ 10 جنوری کو پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ اجلاس بیجنگ میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن
کیا پاکستان تاجکستان کے ساتھ مل کر افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کوشش کر رہا ہے، اس سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تاجکستان ایک دوست ملک ہے اور پاکستانیوں کا وہاں جانا اور وہاں کے شہریوں کا پاکستان آنا ایک معمول کی بات ہے، واخان کوریڈور پر پاکستان کے قبضے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان افغانستان کی سالمیت کی عزت کرتا ہے اور ایسے کوئی ارادے نہیں رکھتا، افغانستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ وہاں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بہت سے مواقع پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں اور بہت سی بات چیت میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتی۔ افغانستان میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور کسی کے ساتھ بھی تعلقات رکھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واخان کوریڈور پر پاکستان کے قبضے سے متعلق سوشل میڈیا خبریں مبالغہ آرائی ہیں، فخر کاکاخیل
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش وزیر خارجہ کے دورے کے لیے کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف افغان نہیں بلکہ کوئی بھی غیرملکی شہری قانونی تقاضے پورے کیے بغیر رہ رہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہوتا ہے، پاکستانی شہری جو بیرون ملک قید ہیں ہمارے سفارتخانے ان کے درست اعداد و شمار رکھتے ہیں، ان سے رابطے رکھے جاتے ہیں اور انہیں ممکنہ مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش ترجمان حلف برداری دعوت نامہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈونلڈ ٹرمپ رحم اپیل شفقت علی خان غزہ جنگ بندی واخان کوریڈور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش حلف برداری دعوت نامہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈونلڈ ٹرمپ رحم اپیل شفقت علی خان حلف برداری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بلاول بھٹو دعوت نامہ انہوں نے خارجہ کے میں شرکت کے ساتھ
پڑھیں:
ٹرمپ کی تقریب حلف برداریبلاول کو دعوت نامہ موصول
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔