City 42:
2025-01-18@12:54:35 GMT
امیر بالاج قتل کیس: 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور دونوں ملزمان کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے اس کیس میں اے ایس آئی عبدالروف اور نقشہ نویس کو بطور گواہ طلب کیا ہے۔ چوہنگ پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا ہے جبکہ گوگی بٹ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے الگ کر دیا گیا ہے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید سماعت 11 فروری کو ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء )جی ایچ کیو حملہ کیس کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز، اینٹی رائٹ فورس کا ہیلمٹ، ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں بطور ثبوت عدالت میں پیش کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا اورجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں استغاثہ کے 4 چشم دیدگواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ استغاثہ کے گواہان میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس ائی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل تھے اور انہوں نے ملزمان سے برآمد ہونے والے اہم ثبوت عدالت میں پیش کر دیے۔ گواہان نے ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپٹرول بم عدالت میں پیش کر دیا، شواہد میں شہدا کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے، موبائل فون بھی پیش کر دیے گے۔(جاری ہے)
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد کیے گئے ڈنڈے، جھنڈے، پی ٹی آئی کی ٹوپیاں، تاریں اور ماچسں بھی عدالت میں پیش کیے گئے اورملزم سے برآمد موبائل فون بھی عدالت میں پیشی کے دوران نکل آیا۔ گواہان نے شہادت ریکارڈ کرانے کے دوران کمرہ عدالت میں موجود راجا بشارت سمیت کئی ملزمان کی نشان دہی بھی کی اور پہلے چشم دید گواہ نے بیان میں کہا کہ راجا بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی قیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ راجا بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے کہ بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔ دوران سماعت کمرہ عدالت ملزمان، وکلا، پراسیکیوشن اور میڈیا کے نمائندوں سے کچھا کھچ بھرا رہا اور اس دوران وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کے شور کے باعث عدالت نے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا اور ملزمان کو وارننگ بھی دی اور گواہان کی شہادت بھی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ گواہان کی شہادت کی ریکارڈنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے 5 مزید گواہ طلب کر لیے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔