City 42:
2025-01-18@11:05:15 GMT

دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

ویب ڈٰسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔

 انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

 سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے عمران خان کا بوسہ لیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔

شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے، کل کے فیصلے کے بارے میں بارے میں عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں اور ذرا بھی بددل نہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے عمران خان ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید
  • انصاف کا بول بالا ہوا، عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے، وفاقی حکومت
  • غزہ میں سیز فائر عظیم فتح ہے جو اہل غزہ کی استقامت کا نتیجہ ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید احمد
  • فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید
  • مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید
  • فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا، شیخ رشید احمد
  • حماس نے جنگ بندی معاہدے کو فلسطینی عوام کی استقامت کی کامیابی قرار دےدیا
  • ریاست اور عوام کے جاننے کا حق