پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہ کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے، د ر خو ا ستگزارہ اسلام آباد میں ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ استشنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جی ہم نے دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ درخواست گزارہ مقدمات کی تفصیلات کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی ضمانت دے کردرخواست نمٹا دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں دائر بریت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر کل سماعت سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں تاہم دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کل ہوگی۔