پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا امید ہے معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےاپنے بیان میں کہا جنگ بندی معاہدےپرفوری اور مکمل عمل درآمد کیا جائے،جنگ بندی انسانی امداد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی،اسرائیلی فوج کےاندھادھند طاقت کے استعمال سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
مزیدکہا املاک کا نقصان اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہری بےگھر ہوئے،اسرائیل کےتوسیع پسندانہ عزائم نےپورےخطےکوغیرمستحکم کر دیا،پاکستان مسئلہ فلسطین کےمنصفانہ،جامع اور پائیدارحل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،1967سےپہلے کی سرحدوں پرخودمختار فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے،اس خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو 3ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چین غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر کہا کہ چین غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس معاہدے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے گا اور غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی حاصل ہوگی۔
جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ چین جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے اور جنگ کے بعد تعمیر نو کے دوبارہ شروع کرنے میں مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔ امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق غزہ جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی کشیدگی میں کمی کو فروغ دیں گے ۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کرے گا۔