پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت  کی۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کے پی  نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کیلئے گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔ 

بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

سماعت کے بعد پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں 3 ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور:

ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ  کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس طے ہے، جس کی وجہ سے علی امین عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ 

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اجلاس کس وقت ہوگا؟ وکیل نے بتایا کہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہونا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو 3ہفتوں کے دوران درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، علی امین گنڈاپور
  • علی امین کو درج مقدمات میں 3ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائی کورٹ کا وزیر اعلیٰ کے پی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
  • پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی
  • پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں 3 ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم