محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعہ و ہفتہ کو شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، اگلے کئی روز تک شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس دوران کم سے کم پارہ 10 سے12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، لاڑکانہ،تھرپارکر اور عمرکوٹ میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے، صوبے کے وسطی و بالائی اضلاع میں رات و صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہواوں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں فی الوقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں ۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ نئے مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی پر سرد اور خشک ہوائیں(کولڈ ویو) اثر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں انداز ہوسکتی ہیں ، سرد و خشک اور معمول سے قدرے تیز ہواوں کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بجے تک شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔
کراچی میں 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
دن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔