ڈھائی گھنٹے کی نیورو سرجری، سیف علی خان کی حالت اب کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔
لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اُتّمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ مزید بتایا کہ چھ زخموں میں سے دو گہرے ہیں اور ان میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)
باندرا پولیس اسٹیشن میں حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ممبئی کرائم برانچ تحقیقات کر رہی ہے۔ کرائم برانچ نے سات ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مشتبہ شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں۔ پولیس گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سیف علی خان کی ٹیم نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کی اور مداحوں سے صبر کی درخواست کی۔ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے مزید بتایا کہ خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیف علی خان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی اس خطرناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ساتھی اداکاروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے اس واقعے کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان خان کی رہی ہے
پڑھیں:
برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔