اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے (SMEs) کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کیلئے حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کا تفصیلی سروے جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے، چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین آنٹر پرونیورز کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہیں، دنیا بھر میں ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ایس ایم ایز کو فروغ دے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو، حکومت نوجوانوں اور خواتین آنٹرپرونیورز کو اس قدر با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ وہ نہ صرف خود روزگار کمائیں بلکہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے کاروبار

پڑھیں:

امریکا: چھوٹے طیارے کو حادثہ، 3 مسافر ہلاک

امریکی ریاست ٹینسی میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 3 مسافر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ ایک چھوٹے انجن والا طیارہ مونی ایم 20 ٹی این اپر کمبر لینڈ ریجن کے ایئر پورٹ کے 1 میل جنوب میں گر کر تباہ ہو گیا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طیارہ گرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • حقیقی ترقی کے خواہاں مسلمان مساجد آباد کریں، مولانا عمران عطاری
  • پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بس پر سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا دورہ
  • امریکا: چھوٹے طیارے کو حادثہ، 3 مسافر ہلاک
  • نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • ایران کا ایٹمی پروگرام امریکی دباؤ کا بہانہ
  • اہلِ غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن، کاروبار مکمل بند
  • پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • پاک بھارت کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے