کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیرسماعت ہے،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،وکیل معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں،چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ ہم قانون معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے کہاکہ قانون کو معطل کرکے کیسے حکم امتناع جاری کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت  کردی  اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے نہایت مہنگی گاڑی خرید لی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہاکہ

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے بعد شاہد خاقان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کا اکٹھ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔ اس اہم سیاسی رابطے کے موقع پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنما سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک شریک تھے۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے سب کو بات کرنی ہوگی۔ بعد ازاں اپوزیشن رہنماؤں نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات سب کو مل کر کرنی چاہئے، اچکزئی صاحب نے دعوت دی ہے کہ سب اکٹھے ہوں، ہمیں اس بات سے اتفاق ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی ہماری اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں جو پاکستان کی سالمیت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وہ اکٹھے ہوں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے آج ایک لائحہ عمل بنایا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سارے وزراء اور عملہ ان کا اپنا ہے، یہ ہماری ملاقات کیوں نہیں کراتے؟۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے ساری جماعتیں بیٹھیں اور بات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے بعد شاہد خاقان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کا اکٹھ
  • پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع
  • 26ویں ترمیم کے بعد آئینی بینچز کےاختیار کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • سندھ ہائیکورٹ: جبری گمشدگی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ 2 ہفتے میں طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کردی
  • جیل حکام کا رویہ آئین اورقانون کیخلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی سہولتوں سے متعلق نظر ثانی درخواست
  • سندھ ہائی کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  • 26ویں آئینی ترمیم کےتحت کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
  • توشہ خانہ ٹوکیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ  کی درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت