UrduPoint:
2025-01-18@10:00:19 GMT

پاکستان ای او ون سیٹلائٹ (کل) لانچ کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

پاکستان ای او ون سیٹلائٹ (کل) لانچ کرے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)اپنے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او ون)کو کل ( جمعہ) کے روز لانچ کرے گا ۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ ای او ون سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی کیلئے اہم ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گا جبکہ ملک کے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے، یہ سیٹلائٹ قدرتی وسائل کی ملک گیر نگرانی میں اضافہ کرے گا اور یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے ژیچینگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرے گا

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ آج لانچ کی جائے گی

پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔

سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل  سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔

پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ 

تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی

سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔

درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا مقامی سطح پر تیار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
  • الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیابی قومی ترقی میں بڑا قدم ہے: آئی ایس پی آر
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
  • پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفرمیں ایک اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
  • ای او-ون سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: قوم کے لیے فخر کا لمحہ
  • پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
  • پاکستان کی پہلی خود ساختہ سیٹلائٹ آج لانچ کی جائے گی
  • پاکستان کا پہلا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ ہوگا
  • پاکستان اپنا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ  کل لانچ کرے گا