انجری کے باعث جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:
جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینریچ نوکیا انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔
اینریچ نوکیا کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی افریقا: سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں
جنوبی افریقا: کان میں پھنسے کان کن کو اسپتال منتقل کیا جارہاہےجوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں سونے کی کان سے 36 لاشیں نکال لی گئیں،جب کہ زندہ بچ جانے والے 82 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خبر رساں اداروںکے مطابق پیر کے روز 9 لاشیں برآمد ہونے کے بعد منگل کے روز مزید 27 لاشوں کو کان سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع اسٹلفونٹین کے قریب سونے کی کان میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان کنی کی پیشہ ور کمپنی نے ریسکیو ونڈر نامی ایک مشین نصب کی ہے تاکہ زمین میں سوراخ کر کے کان کنوں تک پہنچا جاسکے۔