Nai Baat:
2025-01-18@13:01:43 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم

نیویارک : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے اس معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو فوراً دور کرنا چاہیے اور دونوں فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

 

سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اس معاہدے پر مکمل عمل کیا جانا چاہیے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کے لیے معاہدے پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمنی حوثیوں کی طرف سے مزاحمتی گروپوں کی حمایت کی بھی تعریف کی، جو معاہدے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: معاہدے کا

پڑھیں:

ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ یہ تنظیم، جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی پر مبنی عمل میں تیزی لانے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس (Tedros Adhanom Ghebreyesus) نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت، جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو بہت زیادہ طبی ساز و سامان اور امداد کی ضرورت ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صحت کی ضروریات بدستور بہت زیادہ ہیں لہذا ڈبلیو ایچ او اپنے شراکتداروں کے ساتھ مل کر اپنی مدد کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریق غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے اور اس تنازعے کے طویل المدتی حل کے لئے کام کریں گے!

متعلقہ مضامین

  • حماس ، اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جاوید قصوری
  • یورپی یونین رہنماوں کا اسرائیل فلسطین جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
  • ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
  • اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، ریاض
  • پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم ‘ فوری عمل درآمد کا مطالبہ
  • حکومتِ پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم، فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ
  • غزہ میں فائر بندی کی عالمی سطح پر پذیرائی
  • فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب
  • اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم