Express News:
2025-01-18@10:19:31 GMT

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

لاہور:

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بدھ کے روز احسان اللہ سے رابطہ کرکے ملازمت کی پیشکش کر دی۔

فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کے لیے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔

علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون اور کام کرے گی۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ ’جذبات میں آگیا تھا‘ : احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

انہوں نے کہا کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، انہیں تحفظ کی ضرورت ہے اور ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز احسان اللہ کریں گے کے لیے

پڑھیں:

سوئی سدرن ،انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا، سی کیٹگری زمین کو اے کیٹگری قرار دے کر کروڑوں روپے ادا کر دیئے ، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 مارچ 2017 کو مختلف گیس فیلڈز سے گیس خرید کرنے کے لئے سندھ یونیورسٹی سے پاک لینڈ تک 125 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، زمین کی خریداری کے لئے 23 کروڑ روپے کا چالان جاری کیا گیا، جبکہ 8 دسمبر 2020 کو ایس ایس جی سی ایل کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے نشاندہی کی کہ زمین سی کیٹگری کی ہے اور زمین کے نرخ اے کیٹگری کے لگائے گئے ہیں، لینڈ اور اسٹیٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے حکومت سندھ کے محکمہ بورڈ آف ریونیو سے رابطہ کرنے کی بھی زحمت نہیں کی، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اعتراض کے باوجود زمین کے لئے 22 جولائی 2022 کو 23 کروڑ روپے ادا کر دیئے ۔ افسران کا کہنا ہے زمین کے مالکان کو فائدہ دینے کے لئے سی کیٹگری زمین کو اے کیٹگری قرار دیا گیا اور معاملے میں مبینہ کمیشن یا کرپشن کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو نومبر 2023 میں آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کی زمین تین اضلاع میں ہے اور مشترکہ طور پر 23 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں، ٹھٹھہ میں زمین کی ریزرویشن کے لئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔ ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے میں خرید کی گئی زمین کا مکمل رکارڈ فراہم کیا جائے لیکن رکارڈ فراہم نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ایس ایس جی سی ایل کے ذمیدار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند
  • کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، امانت اللہ خان
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • سوئی سدرن ،انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا
  • گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی 35 فیصد حصص کی پیشکش
  • احسان اللّٰہ نے صرف 24 گھنٹوں میں پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
  • پی ایس ایل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد علی ترین کی احسان اللہ کو بڑی پیشکش
  • بیشک اللہ کی پکڑ بڑی دردناک ہے
  • چیمپئنز ٹرافی، ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے بھارتی بلے باز کی بورڈ کو بڑی پیشکش