بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوران تلاشی سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شخص سے ایک کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ مہیں چھپا رکھی تھی۔ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف پاکستان سے دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ کے انسدادِ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
8سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار
لاہور:اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
معصوم بچی کی ماں منور بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت پارک نے ٹیم کے ہمراہ اس کے شوہر ملزم اعظم کو گرفتار کرلیا۔
منور بی بی نے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم اعظم اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی عدیلہ کے ساتھ حرام کاری کرتا ہے۔
ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایچ او ملت پارک کے مطابق ملزم اعظم کے خلاف مقدمہ درج گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت ملزم کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔