پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 557 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 308پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 14ہزار 495پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 175 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 39 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،773 جبکہ کم ترین سطح 114،298 پوائنٹس رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
زرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے کی سطح پر آگئی ـ
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے بڑھ کر 240741 روپے ہوگئی۔