وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان.
پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزم گرفتار، عمران ریاض، شہباز گل پر مقدمات درج
لاہور:مریم نواز اور یو اے ای کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران ریاض، پی ٹی آئی لیڈر شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے ای کے صدر کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران ریاض خان، شہباز گل سمیت مزید پانچ ملزمان پر مقدمات درج کرلیے۔
شہباز گل اور عمران ریاض کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 13/25 پیکا ایکٹ 2016 کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی تین ملزمان عامر عباس، اعجاز اور ندیم جاوید پر مقدمات درج کرتے ہوئے عامر عباس اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ایک ملزم کی گرفتاری باقی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات کی اے آئی جنریٹڈ تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔