قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی، دمام میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر کے بیان پر قومی ایئرلائن پروازوں پر یورپ اور امریکا میں پابندی لگی۔
ایوی ایشن ذرائع نے کہا ہے کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔
فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔
روانگی کے 1 گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر
پڑھیں:
عالمی ادارئہ صحت کی ڈیڑھ ارب ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیںجنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارئہصحت نے عالمی صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہنگامی اپیل کی مہم شروع کردی۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان کہا کہ عالمی ادارے نے 2025 ء میں صحت کے بے مثال بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہیلتھ ایمرجنسی کال دی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ تصادم، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض اور نقل مکانی جیسے عوامل صحت کے اسی طرح کے بحرانوں کا باعث ہیں اور 2025 ء میں30کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس کا کہنا تھا کہ یہ کال ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جان بچانے، حفظان ِصحت کے حقوق کے تحفظ اور امیدیں ختم ہونے والے مقامات پر امید کی کرن کو پیدا کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔