کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے ناکارہ سرکاری گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے اورملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کی،سندھ حکومت نے  ناکارہ سرکاری گاڑیاں ایک ماہ میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا،اجلاس میںسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10سالہ ریکارڈ پیش کیا، شرجیل میمن نے کہاکہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہئے،وسائل مزید ضائع نہ ہوں، نئی گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے،ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی گاڑیوں کی نیلامی میں بھی آسانی ہوگی،عوامی وسائل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں،غیرمجاز استعمال کرنے والوں کو کہتے ہیں سرکاری گاڑیاں واپس کریں۔

سپریم کورٹ کا 26ویں ترمیم کے بعد بینچزکے اختیارات سے متعلق کیس   سابق بینچ کے سامنے لگانے کا حکم 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرکاری گاڑیاں کا فیصلہ ایک ماہ

پڑھیں:

شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

-----فائل فوٹو

شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔

پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہ

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • حکومت کا اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ
  • وفاقی حکومت نے ملک سے باہر جاکر بھیک مانگنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ
  • 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ