’رنگ کالا، انگریزی آتی نہیں‘، شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بھارت میں ایک 19 سالہ شادی شدہ لڑکی نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا، جہاں شاہانہ ممتاز کو منگل کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہانہ کے خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ گوری رنگت نہ ہونے اور انگریزی بول چال میں مہارت نہ رکھنے پر شاہانہ کا شوہر اور دیگر سسرالی اسے ہراساں کرتے تھے، روز روز کے طعنوں سے تنگ آکر شاہانہ نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہانہ بی ایس سی میتھیمیٹکس فرسٹ ایئر کی طالبہ تھا، اس کی گزشتہ برس مئی میں عبدالوہاب سے شادی ہوئی تھی جو متحدہ عرب امارات میں بطور ورکر ملازمت کرتا ہے۔
شاہانہ ممتاز اپنے شوہر عبدالواہاب کے ہمراہشاہانہ کے چچا کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد عبدالوہاب 22 روز تک اپنی بیوی کے ساتھ رہا اور پھر دوبارہ یو اے ای چلا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہاب نے اپنی اہلیہ کی فون کالز کو نظرانداز کرنا شروع کردیا تھا البتہ وہ فون پر ٹیکسٹ پیغامات میں شاہانہ کو ظاہری شکل و صورت اور انگریزی بول چال میں مہارت نہ رکھنے پر طعنے دیا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں کا بہو کا قتل، مقتولہ کی ساس کے سنسنی خیز انکشافات
شاہانہ کے خاندان کے افراد کے مطابق، اس نے اپنی ساس سے بھی مدد لینے کی کوشش کی تھی لیکن اس کی ساس نے جواب دیا تھا کہ اس کا بیٹا ایک زیادہ سمجھدار اور صاف رنگت والی لڑکی کا حقدار ہے۔ پولیس کے مطابق، شاہانہ کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انڈیا انگریزی بول چال بھارت خاتون خودکشی سسرال شادی شدہ شوہر طالبہ طعنے کالی رنگت کیرالہ گورا رنگ لڑکی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا بھارت خاتون سسرال شوہر طالبہ کیرالہ گورا رنگ لڑکی کے مطابق
پڑھیں:
124 سالہ چینی خاتون نے اپنی طویل عمری کا راز میڈیا کو بتا دیا
BEIJING:چین کی طویل العمر خاتون نے گزشتہ دن 124 ویں سالگرہ منائی۔
چینی میڈیا کے مطابق چیو چیاشی نامی خاتون یکم جنوری 1901 کو صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئیں۔
اپنی 124 ویں سالگرہ پر خاتون نے طویل عمری کے راز میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کرتی ہیں، رات 8 بجے سونے کیلئے لیٹ جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے ابتدائی برس مشکلات میں گزرے،40 سال کی عمر میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے 4 بچوں کی تنہا پرورش کی،70 سال کی عمر ان کا بڑا بیٹا فوت ہوا، بہو نے دوسری شادی کرکے اپنی بیٹی ان کے پاس چھوڑ دی، انہوں نے پوتی کی پرورش بھی تنہا کی ۔
رپورٹ کے مطابق چینی شہر نانچونگ میں 960 افراد کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔