اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نہ بولنے دینے پر پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا، گولی کیوں چلائی؟ کی شدید نعرے بازی کی، کورم کی نشاندہی بھی کام نہ آئی، اسپیکر نے دباؤ نہ لینے کا اعلان کردیا۔وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو عمر ایوب نے وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر نے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض ہوگا نہ ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی، پی ٹی آئی کے رکن رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جو پورا نکلا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی اس لئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئی ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ ہم نے توانائی کے شعبے میں کتنی اچھی اصلاحات کی ہیں، چار روپے یونٹ پورے ملک میں کم کرچکے، گیارہ روپے یونٹ کم کرنے جا رہے ہیں، اپریل تک پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی دینے والا ملک بن جائیگا۔ اجلاس کے دوران پی پی پی ارکان ہی نہیں مسلم لیگ ن کے بعض ارکان نے بھی اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، آغا رفیع اللہ نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو نالائق قرار دیا، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے مطالبہ کیا کہ 26 نومبر اور9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، 13جنوری 2024 کو انتخابی عمل پر شب خون مارا گیا، ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہم جس ظلم کا سامنا کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ 9 مئی سیاہ دن تھا اور رہے گا،

علاوہ ازیں وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی، بجلی چوروں سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے، 62 ہزار 452 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ،کراچی کے شہریوں کو کیا معلوم ہے کہ ان کے بجلی بل پر آٹھ قسم کے ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں، صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایوان میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سعودی کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، گزشتہ تین برسوں میں 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3 اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی ا ئی رہے ہیں

پڑھیں:

قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش:2024ء میں 12 ارب سے زائد کی بجلی چوری

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس (2024 کے دوران) ملک میں 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزارت توانائی نے اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی ہیں، جن سے بجلی کے غیر قانونی استعمال کی سنگین صورتحال واضح ہو رہی ہے۔

پیش کردہ دستاویز کے مطابق بجلی چوروں سے 5 ارب 83 کروڑ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ مزید برآں بجلی چوری کے سلسلے میں 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز درج کی گئیں اور اس سلسلے میں 62 ہزار 452 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے انسداد مہم کے تحت مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پیسکو میں ڈی ایس او (ڈسٹری بیوشن سسٹم آپریشن) یونٹ قائم کیا گیا جو بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور مسائل کے فوری حل کے لیے سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کررہے ہیں
  • 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اویس لغاری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش:2024ء میں 12 ارب سے زائد کی بجلی چوری
  • اپریل میں پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا: اویس لغاری
  • وزیراعظم کا الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز پر بجلی سستی کرنے کا اعلان
  • چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کررہے ہیں: وزیر توانائی
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکو 45 فیصد کم ٹیرف پر بجلی فراہم کی جائے گی.اویس لغاری
  • چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں: اویس لغاری