Al Qamar Online:
2025-01-18@11:09:57 GMT

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا‘ لندن (صباح نیوز) بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی
میں پانچ رکنی بینچ نے 2018 میں ہائی کورٹ کی طرف سے سنائی گئی جیل کی سزاں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خالدہ ضیا، ان کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور دیگر پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام تھا۔گزشتہ سال نومبر میں 79 سالہ خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا جس میں ان پر 2005 میں ایک اور ٹرسٹ سے 31.

5 ملین ٹکا کے غلط استعمال کا الزام تھا۔علاوہ ازیںبنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کرپشن الزامات پر برطانوی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں ۔ ان پر 10 ارب پاونڈ کے روپور پاور پلانٹ منصوبے میں کرپشن کا الزام ہے ،۔ بی بی سی کے مطابق 42 سالہ ٹیولپ صدیق برطانوی وزارت خزانہ میں اقتصادی وزیر تھیں اور وہ بنگلہ دیش میں گذشتہ برس عوامی احتجاج کے بعد حکومت چھوڑنے والی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ہیں۔ٹیولپ صدیق پر الزام ہے کہ انھوں نے سنہ 2013 میں بنگلہ دیش اور روس کے درمیان ایک معاہدہ کروایا جس کے باعث بنگلہ دیش میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی کل قیمت میں اضافہ ہوا۔ٹیولپ صدیق کا نام بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے سامنے آیا ہے اور الزام لگایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ان کا خاندان مبینہ طور پر تین اعشاریہ نو ارب پانڈ کی خورد برد میں ملوث ہے۔برطانوی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران، ٹیولپ کا کام ملک کی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے نمٹنا بھی تھا۔بنگلہ دیشی نژاد وزیر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ بنگلہ دیش میں بدعنوانی کی ایک اور تحقیقات میں شامل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ٹیولپ کا استعفی قبول کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ ان کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ادھر برطانوی وزیر اعظم کے مشیروں سر لاری میگنس نے کہا ہے کہ انھیں ‘بیضابطگیوں کے ثبوت’ نہیں ملے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیولپ کو اپنی خالہ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اپنی ساکھ کو پہنچنے والے خطرے سے ہوشیار رہنا چاہیے تھا۔صدیق لندن کی ہیمپسٹڈ اور ہائی گیٹ سیٹ سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ شیخ حسینہ سے وابستہ افراد کی جانب سے لندن میں جائیدادوں کے استعمال پر بھی تحقیقات کی زد میں آچکی تھیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ کی حکومت سے وابستہ ایک شخص نے ٹیولپ کو کنگز کراس کے علاقے میں فلیٹ دیا تھا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹیولپ نے 2022 میں یہ فلیٹ بطور تحفہ حاصل کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا اورکہا تھا کہ یہ فلیٹ ان کے والدین نے خریدا ہے۔ انھوں نے اخبار کو خبر شائع کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔لیکن پھر لیبر پارٹی سے وابستہ ذرائع نے اخبار کو بتایا تھا کہ یہ فلیٹ ٹیولپ صدیق کو ایک پراپرٹی ڈویلپر نے تحفے میں دیا تھا، جس کے مبینہ طور پر ان کی خالہ شیخ حسینہ سے روابط تھے۔ برطانوی وزیراعظم کے مشیر سر لاری میگنس نے ایک ہفتے تک اس معاملے کی تحقیقات کیں۔ سر لاری نے تحقیقات کے بعد اپنے خط میں کہا کہ ٹیولپ صدیق نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ کنگز کراس میں ان کے فلیٹ کا اصل مالک کون ہے۔انھوں نے کہا، ٹیولپ یہ فرض کر رہی تھیں کہ ان کے والدین نے یہ فلیٹ اس کے سابقہ مالک سے خرید کر انھیں تحفتا دیا تھا اور یوں انھوں نے نادانستہ طور پر عوام کو فلیٹ دینے والے فرد کی شناخت کے بارے میں گمراہ کیا۔خط میں سر لاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ میڈیا میں آنے والی تمام رپورٹس کی جامع تحقیقات نہیں کر سکتے تاہم انھیں ٹیولپ صدیق یا ان کے شوہر کی جانب سے لندن میں جائیدادوں کی ملکیت کے حوالے سے کیے گئے اقدامات میں بیضابطگیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا جو پریس کی توجہ کا موضوع رہی ہیں۔مجھے صدیق کی ملکیت والی جائیدادوں سے متعلق کسی غیرمعمولی مالیاتی سرگرمی کا کوئی اشارہ بھی نہیں ملا جس میں عوامی لیگ (یا اس سے وابستہ افراد) یا بنگلہ دیش شامل ہوں۔ مجھے یہ بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ٹیولپ یا ان کے شوہر کے مالی اثاثے کسی بھی غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بنگلہ دیش میں برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق خالدہ ضیا سے وابستہ انھوں نے سر لاری دیا تھا تھا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے انتخابات میں حصہ لینے کی راہ ہموار ، عدالت عظمیٰ سے کلین چٹ مل گئی

بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔

اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔ 

شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 79 سالہ سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دور میں سے اکثر اوقات خالدہ ضیا نے جیل میں کاٹے اور ان کی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے سے جبراً روکا گیا تھا۔

خالدہ ضیا تاحال گھر پر آرام کر رہی ہیں اور سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں ، ابھی تک یہ واضح نہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گی یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں ،برطانوی عدالت سے بھی ان کو سزا مل جائے گی: احسن اقبال
  • اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے انتخابات میں حصہ لینے کی راہ ہموار ، عدالت عظمیٰ سے کلین چٹ مل گئی
  • برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا دورہ کییف اور حمایت کا وعدہ
  • کویت : سابق وزیر داخلہ کو کرپشن پر 14 سال قید و جرمانہ
  • بنگلا دیش؛ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری
  • حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفی کیوں دیا؟
  • خالدہ ضیا اپنے خلاف کرپشن کے آخری مقدمے میں بھی بری
  •  بنگلادیش میں کرپشن کے الزامات:شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی وزیر مستعفی
  • عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کی لندن میں ملاقات