بریڈ پٹ بن کر جعلسازی کرنے والے شخص کو خاتون نے 7 لاکھ پونڈز ٹرانسفر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
فرانسیسی خاتون جعلی بریڈ پٹ کے جال میں پھنس کر 7 لاکھ پاؤنڈ سے محروم ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک 53 سالہ فرانسیسی خاتون این، جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، ایک دھوکے کا شکار ہو کر تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈز گنوا بیٹھیں ہیں۔
ایک شخص نے خود کو مشہور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کیا اور این کو اپنی ’کینسر کے علاج‘ کے لیے رقم دینے پر مجبور کیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ فروری 2023 میں، ان کو انسٹاگرام پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسج کرنے والی خاتون بریڈ پٹ کی والدہ ہیں۔ اگلے دن خود میسج کرنے والی عورت کے بیٹے ’بریڈ پٹ‘ نے این سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کی والدہ نے این کے بارے میں بہت باتیں کی ہیں۔
اس کے بعد دونوں کے درمیان ایک سال تک روزانہ کی بات چیت، اشعار، اور جعلی تصاویر و ویڈیوز کا تبادلہ ہوتا رہا جس سے خاتون نے اس شخص پر اعتبار کرلیا اور اسے اصلی بریڈ پٹ سمجھ بیٹھی۔
آن لائن فراڈ کرنے والے جعلساز نے این سے کہا کہ وہ ’کینسر‘کا شکار ہے اس بیماری کے علاج کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں کیونکہ سابقہ اہلیہ اداکارہ انجلینا جولی سے طلاق کی وجہ سے اس کی تمام رقم اور اکاؤنٹس بلاک ہیں۔
این اس جعلساز کے محبت میں عقل کھو بیٹھییں اور نہ صرف اس کو 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز منتقل کیے بلکہ اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی۔
حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب این نے انٹرنیٹ پر بریڈ پٹ کی حقیقی تصاویر دیکھیں جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھے۔ این نے اعتراف کیا کہ وہ جذبات میں آکر دھوکہ کھا گئی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے و دھمکانے کے ملزم کو قید کی سزا
کولاج فوٹو: فائلکراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے ملزم کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے استانی کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والے مجرم پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں ایک سے زائد گواہ کی ضرورت نہیں۔
کراچی، خاتون ٹیچر سے مسلح ملزمان کی اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکراچی میں شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں گورنمنٹ اسکول کی خاتون ٹیچر سے مسلح 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجرم راشد گریڈ 9 کا ملازم تھا لیکن خود کو پرنسپل ظاہر کرتا تھا۔ مجرم کی مسلسل دھمکیوں کے زیرِ اثر مقدمہ تاخیر سے درج ہوا۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرم متاثرہ خاتون کی عزت مجروح کرنے کا مرتکب ہوا ہے، تمام دلائل اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو سزا سنائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔