City 42:
2025-01-18@10:16:17 GMT

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

مائدہ وحید:  شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو کم از کم قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا اور اس کا براہ راست اثر عوام کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے نہ صرف پٹرول بلکہ دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، جس سے غریب عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
 یاد رہے کہ  پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے ہو گئی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے
کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزرا اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، اتحادی حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ سردار عبدالر حیم کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی کا طوفان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
  • حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا
  • آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی