عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ جموں و کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے اور اپنے غیر قانونی قبضے کے تلخ حقائق کو چھپانے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں زمینی حقائق کو مسخ کرنا اور بھارتی حکمرانوں کی طرف سے اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے جو اس کی پرانی عادت ہے۔ حریت ترجمان نے گاندربل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ عمر عبداللہ کے حالیہ بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے مفادات پر سمجھوتہ کر لیا ہے اور بھارتی تسلط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے اور اگست 2019ء سے مسلط کی گئی کشمیر دشمن پالیسیوں اور آمرانہ حکمناموں کے ذریعے کشمیر کے باشندوں کو بے اختیار کرنا چاہتی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد بھارت میں انتخابی نتائج کو حکمران جماعت کے حق میں کرنا ہے جو جموں و کشمیر کو قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ کشمیریوں کی اجتماعی امنگوں کو دبانے کے لیے علاقے کی آبادی کو مذہبی، علاقائی، نسلی اور سیاسی خطوط پر تقسیم کر کے ”تقسیم کرو اور حکومت کرو” کا ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔ حریت ترجمان نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ گزشتہ 77سال سے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنی جدوجہد پر ثابت قدم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی یا ثقافتی عوامل پر مبنی نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے عوام کی سیاسی امنگوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔حریت کانفرنس نے کشمیرکو ایک سیاسی تنازعہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے جو عالمی برادری کی طرف سے تسلیم شدہ حق ہے اور بھارت اور پاکستان دونوں نے اس کی توثیق کر رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی بھارتی کوششوں جموں و کشمیر کے حریت کانفرنس کہا کہ

پڑھیں:

وادی کشمیر میں اتحاد کو پارہ کرنے والے عناصر قابل مذمت ہیں، آغا سید حسن

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ ہمارے کشمیر میں ہمیشہ سے اتحاد و بھائی چارہ کی مثال قائم رہی ہے اور اسی مثال کو قائم رکھا جائیگا کسی کو اس بھائی چارہ گی میں رخنہ اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حالیہ دنوں میں پیش آئے تفکرہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع میں بڑی پہچان مجتہدین عظام سے ہے جو اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیتے ہیں۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ مشاعروں میں اگرچہ بزرگ شخصیات کے اشعار پڑھے گئے لیکن موقع اور محل دیکھے بغیر انہیں سوشل میڈیا پر غلط مقاصد کے لئے پیش کیا گیا جو کہ سراسر مذموم عمل ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے ان تمام افراد سے معزرت خواہی کی جنکی دل آزاری ہوئے ہے۔ آغا سید حسن نے مزید کہا کہ جتنی مذمت ہم ان افراد کی کرتے ہیں جنہوں نے مشاعرہ میں غلط الفاظ کا استعمال کیا اتنی ہی اہل سنت کے ان پیادوں کی کرتے ہیں جو ہمیشہ تفرقہ اُٹھانے کے فکرمند میں محو ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اچھالتے رہتے ہیں۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ہمارے کشمیر میں ہمیشہ سے اتحاد و بھائی چارہ کی مثال قائم رہی ہے اور اسی مثال کو قائم رکھا جائے گا کسی کو اس بھائی چارہ گی میں رخنہ اندازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت
  • اسلام آباد، ویبنار کے مقررین کی نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے نریندر مودی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، غلام محمد صفی
  • وادی کشمیر میں اتحاد کو پارہ کرنے والے عناصر قابل مذمت ہیں، آغا سید حسن
  • دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانک:ترجمان پاک فوج
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر