سندھ پولیس، نادرا معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی (آن لائن)سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔ ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
سندھ کے بی فیڈر،ایک ارب روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری
پروکیورمنٹ کمیٹی کا بولی واپس لینے کا دعویٰ بالکل غلط قرار ، ٹھیکے من پسند وں کو عجلت میں جاری کئے گئے
کینال کی پشتوں اور پلوں کی تعمیر کے ایک ارب روپے کے تین ٹھیکوں کی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو شکایت
کراچی کو پانی فراہم کرنے والے کے بی فیڈر کی ری ماڈلنگ، کینال کی پشتوں اور پلوں کی تعمیر کے ایک ارب روپے کے تین ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری، سیپرا میں نظرثانی درخواست دائر، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو بھی شکایت موصول، نیب اور اینٹی کرپشن سندھ کو انکوائری کی سفارش۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو پانی کینجھر جھیل کے ذریعے فراہم ہوتا ہے اور دریائے سندھ سے پانی کلری بگھار (کے بی فیڈر) کینال کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے ، ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو کی حدود میں کے بی فیڈر پر مختلف برجز (پلوں) کی تعمیر کا 9کروڑ روپے کا ٹھیکہ جاری انٹرنیشنل، کے بی فیڈر کے پشتوں کو مضبوط کرنے کا 52 کروڑ روپے کا ٹھیکہ 52 کروڑ 90 لاکھ روپے کا ٹھیکہ گل ٹریڈرز اور کے بی فیڈر کی آر ڈی 103 سے ری ماڈلنگ کا 56 کروڑ روپے کا ٹھیکہ ایچ بی ای ایس اینڈ کمپنی کو جاری کیا گیا ہے ۔ ٹھیکوں کی بولی میں شامل میسرز ابڑا کنسٹرکشن کمپنی نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو شکایت کی ہے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے شکایت کا مکمل طور جائزہ لینے کے بعد شکایت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کی ہے ۔ میسرز ابڑا کنسٹرکشن کمپنی کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر میرپور ساکرو ڈویژن محمد اقبال بلوچ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر دیدار علی بلیدی اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نبی بخش شاہ پر مشتمل پروکیورمنٹ کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے بولی واپس لے لی ہے جو کہ بالکل غلط ہے ، ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو عجلت میں جاری کئے گئے ہیں، سیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کی ہے اور سیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے ، نیب اور اینٹی کرپشن سندھ کے بی فیڈر پر ایک ارب روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کرنے کی انکوائری کریں۔