ورلڈ فوڈ پروگرام نے پختونخوا میں کام روک دیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر کام روک دیا ہے۔ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے والے علی امین گنڈاپور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے ہیں اور عوام کی خدمت کے لیے ملنے والا پیسہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے مالی بے ضابطگیوں،گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر کے پی حکومت پرسوالات اٹھائے ہیں۔ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے،
اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ کر رہا ہے ،
نئے دور میں سبز ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے ، اور چین کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر انسان اور فطرت کے مابین مشترکہ طور پر کمیونٹی آف لائف کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے وژن کا منتظر ہے۔