دہشتگردی کیخلاف سیاسی و فوجی قیادت کے عزم کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف سیاسی قیادت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے عزم کا خیر مقدم کیا ہے.
یہ دہشت گردوں کیلیے بڑا پیغام ہے ، اس اتفاق رائے سے پورے ملک اور خیبرپختونخوا میں امن و امان بہترہوگا، ہم بھی یہی چاہتے ہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہو، عوام کو بہتر اور سکون بھری زندگی فراہم کی جائے تاکہ وہ روزگار پر توجہ دے سکیں.
آرمی چیف کا دورہ پشاور اور صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے ہمیں حوصلہ ملا اور امن کی جانب مثبت پیش رفت ہوئی، اس اقدام سے ہمارے ذہنوں کو سکون ملا ہے، ہم امید کرتے ہیں آئندہ جو بھی ہوگا، وہ پاکستان کی بہتری کیلیے ہوگا، ہم سیاسی رہنماؤں کے بھی مشکور ہیں جو آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور مراکش کی انسد اد دہشتگردی کے سلسلے میں مشترکہ فوجی مشق
اسلام آباد+چراٹ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور مراکش کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب سپیشل آپریشنز سکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاکستان آرمی کی ایس ایس پی اور مراکش کی سپیشل فورسز نے شرکت کی۔ دونوں ملکوں کی افواج کی مشق انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ہوئی۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھانا اور باہمی عسکری تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج ایک وسرے سے فائدہ اٹھائیں گی۔