پٹرول 3.47، ڈیزل 2.61 روپے لٹر مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے،پٹرول کی پڑول کے فی لٹر نرخ میں 3 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کے فی لٹر نرخ میں 2.61 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256.13 روپے فی لٹر ہوگی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 260.95 روپے مقررکر دی گئی ہے۔ نئے نرخ نافذ ہو گئے ہیں اور ائندہ 15 روز تک موثر رہیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔