میں بھی آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر والی ملاقات میں موجود تھا: فیصل کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ہماری میٹنگ میں بیرسٹر گوہر موجود تھے۔ دن دیہاڑے میٹنگ میں موجودگی پر یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں موجود نہیں تھا۔ بیرسٹر گوہر میٹنگ میں موجودگی کی تردید کر رہے ہیں تو اس کا ان سے پوچھیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے الگ ملاقات ہوئی تھی؟۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی الگ ملاقات کا مجھے نہیں پتا۔ امن و امان پر میٹنگ میں ہر ممبر نے اپنی رائے دی۔ بیرسٹر گوہر کی رائے کا احترام کرتا ہوں کچھ چیزیں وہ نہیں بتا رہے تو میں بھی نہیں بتاؤں گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے میٹنگ میں
پڑھیں:
آرمی چیف سے ملاقات ملکی استحکام کے لیے خوش آئند قدم ہے، عمران خان
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ملکی استحکام کے لیے اہم پیش رفت کہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا گیا۔ عمران خان نے اس ملاقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے سیاسی اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان کو انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کے ساتھ ان کی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، جس میں تمام اہم معاملات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں اور اس سے مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے دروازے ہمیشہ مذاکرات کے لیے کھلے رہے ہیں اور اگر اب بات چیت کا آغاز ہوا ہے تو یہ ایک اچھا اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں، ایک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن کا قیام اور 9 مئی و 26 نومبر کے واقعات کی مکمل تحقیقات۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام کمیٹی تک پہنچایا۔