Juraat:
2025-01-18@09:58:59 GMT

سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

سوئی سدرن گیس کمپنی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ مکمل ناکام

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی، ایس ایس جی سی ایل کے دو ہزار سے زائد کیس عدالتوں میں موجود، کیسوں کے باعث ایک کھرب 84 ارب روپے کے فنڈز بلاک ہو گئے ، اعلیٰ حکام نے لیگل ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لینے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ پالیسی ڈاکیومنٹ کے کلاز 3.

1میں تحریر ہے کہ لیگل سروسز (لیگل ڈپارٹمنٹ) ادارے کے عدالتوں میں موجود کیسز کی نگرانی کرے گا، جائزہ لے گا اور پیش رفت کے لئے کام کرے گا۔ سال 2023 تک سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے 2ہزار ایک سو 70کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اور کیسز کے باعث ایک کھرب 84 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ روپے بلاک ہیں، اربوں روپے کے فنڈز کے بلاک ہونے کے باعث قومی ادارے کو مالی نقصان ہو رہا ہے ، کچھ کیس 20 سال سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں، عدالتوں میں کیسز کے باعث وکلاء کو فیس کی مد میں ادائیگی ہو رہی ہے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی ایل کے لیگل ڈپارٹمنٹ کی کمزوری اور غیر موثر حکمت عملی کے باعث 2 ہزار سے زائد کیسز زیر التواء ہیں۔ اعلیٰ حکام نے ایس ایس جی سی یونیورسٹی ایل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیسز میں تاخیر ہونا ادارے کے کنٹرول میں نہیں۔ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی کہ ہر ایک کیس کی تفصیل فراہم کی جائے اور اعلیٰ حکام سے ہر ایک کیس کی تصدیق کروائی جائے ، اعلیٰ حکام نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور وکلاء کا جائزہ لینے کی سفارش کی ہے ۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عدالتوں میں کے باعث

پڑھیں:

پشاور؛ سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند کردیے گئے

پشاور:

پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی، 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشن کھولنے پر پابندی ہوگی اور سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند رہیں گے، خلاف ورزری پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے رکشہ ڈرائیورز نے سلنڈر گیس کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے باعث رکشہ کے کرائے بڑھا دیے ہیں۔

سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے شہر میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کا رش بھی کم رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ناجائز تعمیرات کی روک تھام میں مکمل ناکام
  • سوئی سدرن ،انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا
  • گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی 35 فیصد حصص کی پیشکش
  • پشاور؛ سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند کردیے گئے
  • زبیر شیخ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے عبوری سی ای او مقرر
  • ایم سی بی کے نعمان چغتائی کو اسٹیٹ بینک سے ایف پی ٹی کلیئرنس مل گئی
  • صادق سنجرانی کی دہری شہریت کی تردید، یوٹیوبر کو لیگل نوٹس
  • ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی