گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں جئی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام ریلی کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ گھارو اور جساف کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید گلزار شاہ جیلانی، عادل شاہ، نظام جوکھیہ جبکہ جساف کے ایاز شاہ، اسد خاصخیلی، شبیر شیخ اور مالک بروہی کررہے تھے جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جنہوں نے پورے شہر کا گشت کیا اور پریس کلب پہنچ کر ریلی کے اختتام پر جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ اور شہید مشتاق خاصخیلی کی 44 ویں سالگرہ کا الگ الگ کیک کاٹا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے سندھ سے دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم ایسے تمام سندھ دشمن منصوبوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والا منصوبہ فوری رد کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور صحافیوں کو 17 جنوری کو سن میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔