جیکب آباد: گدائی لائبریری 5 سال سے بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) مشہور شاعر عبدالکریم گدائی کے نام سے منسوب گدائی لائبریری 5 سال سے بند پڑی ہے، گدائی لائبریری بلدیہ نے محکمہ ثقافت کے حوالے کر دی، محکمہ ثقافت کی جانب سے بھی لائبریری کی بحالی کے لیے کوئی اقداما ت نہیں کیے گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ سے گدائی لائبریری کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لائبریری کی عمارت پر قبضے کا خدشہ ہے، اس لیے لائبریری کو جلد کھولا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گدائی لائبریری
پڑھیں:
قومیں اتحاد سے بنتی، ثقافت بھول جانیوالے ممالک گم ہو جاتے ہیں: بلاول
کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومیں ہمیشہ اتحاد و یکجہتی سے بنتی ہیں۔ جو ممالک اپنی ثقافت بھول جاتے ہیں وہ کہیں گم ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔ طاقت کسی بندوق میں نہیں سیاست اور کلچر میں ہے۔ ہمیں متحد ہو کر نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ثقافت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر نئے دور کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ آپس میں لڑیں گے تو جوانوں کی امیدوں پر پورے نہیں اتر سکیں گے۔ میڈیا یونیورسٹی کی تجویز کے حق میں ہوں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے۔