فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیف فنانشل آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر شفیق احمد میمن کے دستخط سے آرڈر جاری۔ چارج سنبھالنے کے بعد فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ فردِ واحد کچھ نہیں ہوتا، اہداف کے لیے ادارے سے وابستہ ہر شخص اور ہر کارکن اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائے، ہر ملازم کو عزت ملے گی، حیسکو کی ترقی کے لیے ہمیں مضبوط ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہوگا، کمپنی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہم سب پر عزم ہو کر کام اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں گے جس سے عام صارف کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور کمپنی کلچر میں بھی جدت آئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دھنی بخش باریجو صدرارمان احمد عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب جامشورو منتخب
کوٹری (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے سالانہ انتخابات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جامشورو عالمگیر رانجھانی، چیئرمین الیکشن کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ صابر کھوسو اور تعلیم دان محمد علی سموں کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں 8عہدوں اور 5 ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا چنائو کیا گیا، مقررہ وقت پر ٹوٹل 37 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صدر دھنی بخش باریجو کو 19 ووٹ جنرل سیکرٹری ارمان احمد عباسی 22 ووٹ، سینئر نائب صدر اسماعیل رند24، نائب صدر قربان پہنور 22، جوائنٹ سیکرٹری سرمد شورو 18، خازن اعجاز مغل 21، اطلاعات سیکرٹری فضل کھوسو 21، آفس سیکرٹری نوید راجپوت 23، سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سراج احمد صدیقی 24، ممبر توحید 23، ممبر شیخ محمد جاوید، ممبر عبدالخالق چانڈیو21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔